کھیلوں کی ترقیاتی سکیموں کیلئے فنڈز میں کمی ایک ارب 96 کروڑ خرچ ہونگے اقبال پارک سپورٹس کمپلیکس پر ایک ارب 12 کروڑ 25 لاکھ سے زائد لگیں گے

لاہور (سپورٹس رپورٹر) حکومت پنجاب نے سپورٹس کی ترقیاتی سکیموں کے لئے ایک ارب 96 کروڑ روپے مختص کئے ہیں جو گذشتہ برس سے ڈیڑھ کروڑ روپے کم ہیں۔ 83 کروڑ 14 لاکھ 24 ہزار روپے جاری 87 ترقیاتی سکیموں کے لئے رکھے گئے ہیں جبکہ صوبے میں 20 نئی سکیموں جن میں گوجرہ اور سید پور راولپنڈی میں نئی ٹرف، نوشہرہ ورکاں میں سپورٹس سٹیڈیم، کامونکی میں چودھری عبدالوکیل خان سپورٹس سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن، منڈی شاہ جیونہ میں سٹیڈیم کی تعمیر، جھنگ میں ہاکی سٹیڈیم کی تعمیر، پنجاب کے مختلف پارکس میں ای لائبریریز کے قیام، جنوبی پنجاب میں کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنے سمیت اوکاڑہ میں جمنیزیم اور سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر، نارنگ منڈی میں سپورٹس سٹیڈیم کی تعمیر، لاہور میں آزادی چوک پر فلائی اوور منصوبے کی بنا پر اقبال پارک میں ختم کئے جانے والے اقبال پارک سپورٹس کمپلیکس سمیت دیگر منصوبوں کے لئے ایک ارب 12 کروڑ 85 لاکھ 76 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔ دوسری جانب سپورٹس اور یوتھ آفیئرز کے معاملات کے لئے ایک ارب روپے الگ سے رکھے گئے ہیں۔
سپورٹس بجٹ

ای پیپر دی نیشن