نیویارک (آئی این پی) اقوامِ متحدہ کے تعزیتی اجلاس میں کراچی ایئرپورٹ پرحملے کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جبکہ جنرل اسمبلی کے69 ویں اجلاس کیلئے یوگنڈا کے وزیر خارجہ سیم کوٹیسا کو صدر منتخب کرلیا گیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب مسعود خان نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ’’ٹوئٹر‘‘ پرجاری پیغام میں کہاکہ تعزیتی اجلاس میں کراچی ایئرپورٹ پر شہدا کو خراج پیش کرنے کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیارکرنے کے ساتھ شہدا کے لواحقین سے تعزیت بھی کی گئی۔ اجلاس میں کراچی ایئرپورٹ پر دہشتگرد حملے میں جاں بحق ہونے والوں سے اظہار ہمدردی بھی کیا گیا۔
تعزیتی اجلاس