لاہور (نامہ نگار) دہشت گردی کے خدشہ کے پیش نظر پنجاب اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ اسمبلی ہال اور اردگرد کے علاقے سکیورٹی انتہائی سخت تھی۔ اسمبلی میں صرف ایک داخلی راستہ کے ذریعے اندر جانے کی اجازت تھی اور میٹل ڈیٹیکٹر سے تلاشی کے بعد واک تھرو گیٹس کے ذریعے اندر داخل کیا گیا۔ بڑی تعداد میں سکیورٹی اہلکار تعینات کئے تھے۔ پنجاب اسمبلی کے اطراف میں رکاوٹیں کھڑی کرکے اور لوہے کے بیرئر و خاردار تاریں لگاکر بند کر رکھا تھا۔ اسمبلی سے ملحقہ عمارتوں پر کمانڈوز تعینات کئے گئے تھے۔ راستوں کو بند کرنے سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ راستے بند ہونے سے ٹریفک کا مسئلہ گھمبیر صورتحال اختیار کر گیا اور ان راستوں پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں جس پر لوگوں نے احتجاج کیا۔
سکیورٹی/ ٹریفک جام