لوڈ شیڈنگ کیخلاف پنجاب اسمبلی کے سامنے تحریک انصاف کا احتجاجی کیمپ تیسرے روز بھی جاری رہا

لاہور (آئی این پی) پنجاب اسمبلی کے سامنے تحریک انصاف کے اپوزیشن لیڈرمیاں محمو دالر شید کی قیادت میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی کیمپ کے تیسرے روز خیبر پی کے رکن قومی اسمبلی جہاںداد خان ‘پنجاب کی جنرل سیکر ٹری یاسمین راشد سمیت دیگر نے شرکت کی جبکہ جبکہ اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی وجہ سے احتجاجی کیمپ اتوار کے روز دوپہر ایک بجے ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ جمعہ کو پنجاب اسمبلی کے سامنے اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی جانب سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ‘ مہنگائی بیروزگاری اور دیگر حکومتی پالیسیوں کے خلاف لگائے جانیوالے احتجاجی کیمپ میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ کیخلاف احتجاجی کیمپ میں کارکنان کی بھی کثیر تعداد نے شر کت کی جنہوں نے ہا تھوں میں بینرز اور پلے کارڈ بھی پکڑ رکھے تھے جبکہ لو ڈشیڈ نگ اور حکومتی پا لیسوں کیخلاف نعرے درج تھے اس موقعہ پر اپنے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں  اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا کہ ایک سال کے دوران (ن) لیگ نے قوم سے کئے جانے والا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا ۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہو یا لوگوںکا اغواء ہر لحاظ سے پنجاب ناکام ترین صوبہ ہے اور پنجاب کے حکمرانوں کی کارکردگی بھی ناقص ہے ۔ جس پر تحریک انصاف خاموش نہیں رہ سکتی اورہم عوام کے حقوق کے لئے بھرپو رآواز بلند کریں گے۔ ہم نے پنجاب اسمبلی کے سامنے لگائے جانے والے احتجاجی کیمپ کو بھی اتوار کے روز ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اسی روز ہم چھ ماہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے وعدہ پورا نہ کر سکنے والے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا نیا نام بھی تجویز کر دیں گے۔
احتجاجی کیمپ

ای پیپر دی نیشن