ہیگ (سپورٹس ڈیسک) ہالینڈ میں جاری ہاکی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں ہالینڈ نے انگلینڈ جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے ارجنٹائن کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ ہالینڈ نے انگلینڈ کو ایک صفر سے شکست دی۔ آسٹریلیا نے ارجنٹائن کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرایا۔ انگلینڈ اور ارجنٹائن تیسری پوزیشن کیلئے مقابلہ کریں گے۔