لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر 19 جون سے شروع ہونے والا آل پاکستان نیشنل بنک ہاکی ٹورنامنٹ ملتوی کر دیا ہے ٹورنامنٹ کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام آل پاکستان نیشنل بنک ہاکی ٹورنامنٹ 19 سے 26 جون تک لاہور کے جوہر ہاکی سٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا۔