لارڈز (سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کی پہلی اننگز 9 وکٹوں کے نقصان پر 575 رنز بنا کر ڈیکلیئر کر دی۔ جوروٹ نے ڈبل سنچری سکور کی۔ انگلش ٹیم نے کھیل کے دوسرے روز نامکمل اننگز 5 وکٹوں پر 344 رنز دوبارہ شروع کی تو بلے بازوں نے عمدہ کارکردگی دکھائی۔ میٹ پرائر 86، کرس براڈ 47 اور پلنکٹ 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جوروٹ نے ناقابل شکست 200 رنز کی اننگز کھیلی۔ سری لنکا نے پہلی اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 140 رنز بنا لئے تھے۔ سری لنکا کو پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے 435 رنز درکار ہیں جبکہ 9 وکٹیں باقی ہیں۔
لارڈز ٹیسٹ : جوروٹ کی ڈبل سنچری، انگلینڈ کی پہلی اننگز 575 رنز پر ڈیکلیئر
Jun 14, 2014