لاہور (کلچرل رپورٹر) گلوکارہ ندا فیض نے نارووال سے لاہور کے درمیان چلنے والی فیض احمد فیض ایکسپریس کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ٹرین کا نام فیض احمد فیض سے منسوب کرکے اچھا کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ سلسلہ جاری رہنا چاہئے اور حکومت کو سڑکوں، پلوں اور ٹرینوں کے نام ہیروز سے منسوب کرنے چاہئیں۔
حکومت نے فیض احمد فیض ٹرین شروع کرکے اچھا اقدام کیا ہے : ندا فیض
Jun 14, 2014