شہنشاہ غزل مہدی حسن کی دوسری برسی منائی گئی

لاہور (کلچرل رپورٹر)شہنشاہ غزل مہدی حسن کی دوسری برسی گذشتہ روز منائی گئی۔ اس حوالے سے ریڈیو اور ٹی وی چینلز نے خصوصی پروگرام پیش کئے اور ان کے مقبول نغمے سنائے۔ مہدی حسن کے صاحبزادے سجاد مہدی نے اپنے گھر واقع جوہرٹاؤن میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ 1927 میں راجستھان کے گاوں لونا میں پیدا ہونیوالے مہدی حسن نے موسیقی کی تربیت اپنے والد استاد عظیم خان اور اپنے چچا استاد اسماعیل خان سے حاصل کی۔ ان کی فنی خدمات کے صلہ میں  کئی ملکی اور غیر ملکی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا، جبکہ مختلف حکومتی ادوار میں انہیں تمغہ امتیاز، تمغہ حسن کارکردگی اور ہلال امتیاز سے بھی نوازا گیا۔ طویل علالت کے بعد 13 جون 2012 کو دم توڑ گئے۔ ان کے دنیا بھر میں مداح موجود ہیں، جبکہ بھارت کی عظیم گلوکارہ لتا منگیشکر ان کے بارے میں کہا کرتی ہے کہ ان کے گلے میں بھگوان بولتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن