لاہور (خصوصی رپورٹر) صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن آصف سعید منہیس نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب سپیشل افراد کی فلاح و بہبود کے لئے نئے مالی سال میں ساڑھے تین ارب روپے فراہم کرے گی۔ بصارت سے محروم افراد سمیت سپیشل افراد کی سماجی بحالی پر پوری توجہ دی جائے گی۔ صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن آصف سعید منہیس نے کہا کہ حکومت پنجاب خصوصی افراد کی سماجی‘ معاشی اور مالی بحالی کے لئے میسر وسائل کے ساتھ ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔