بھائی اور بھتیجوں نے شیمپو کمپنی پر قبضہ کر لیا، وزیراعظم چیف جسٹس انصاف دلائیں: شیخ ذکاء الدین

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) معروف کاروباری شخصیت شیخ ذکاء الدین نے لاہور پریس کلب میں اپنے وکیل رضوان ذکاء گل اورملائکہ سعید کے ہمراہ گزشتہ روزپریس کانفرنس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی نجی شیمپو کمپنی پراس کے بھائی ضیاء الدین نے پہلے قبضہ کیا اب اس کے بیٹے کاشف ضیاء ،سالک ضیاء ،شاہد ضیاء اور احسن ضیاء ودیگر قابض ہیں اور اسی ظلم کو برداشت نہ کرتے ہوئے اس کا 19سالہ بیٹا شیث احمد ذکاء فوت ہوگیا۔مذکورہ افراد نے ان کے خلاف 23مقدمات مختلف تھانوں میں پولیس کی ملی بھگت سے درج کروائے ۔انہوں نے وزیراعظم ،چیف جسٹس پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ ان کے ساتھ ہونے والے ظلم وستم کا نوٹس لیں اور اس میں ملوث افراد کو قرار واقع سزا دلوائی جائے ۔

ای پیپر دی نیشن