ہلال احمر پنجاب کے زیرِاہتمام پانچ روزہ ٹریننگ آف ٹرینرز ورکشاپ کا انعقاد

لاہور (پ ر) ہلال احمر پنجاب کے زیر اہتمام مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے فرسٹ ایڈ ٹرینرز ، رضاکاروں کے لیے پانچ روزہ فرسٹ ایڈ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ورکشاپ میں شرکاء کو ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی ابتدائی طبی امداد سکھائی گئی۔ اسی سلسلے کے تحت ا ن رضاکاروں کو بم دھماکوں ،زلزلے ،سیلاب، دل کے دورے یا کسی اونچی جگہ سے گر جانے کی صورت میں کی جانے والی ابتدائی امداد سکھائی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکر ٹری ہلا ل احمر پنجاب محبوب قادر شاہ نے کہا کہ ہلال احمر پنجاب ایک نئے جذبے کے ساتھ عوام کی فلاح کے لیے کام کر رہا ہے ہمارا مشن معاشرے کے ہر فرد کو جذ بہء انسانیت کے تحت رفاحی کاموں میں شریک کرنا ہے۔ وائس چئیرمین ہلال احمر پنجاب نے اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے انسان کی زندگی کا بنیادی مقصد ہی دوسروں کے کام آنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن