2 خودکشیاں: پسند کی شادی نہ ہونے پر قصور میں لڑکی نے زندگی ختم کرلی

Jun 14, 2015

قصور +فیصل آباد (نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) مختلف وجوہات پر قصور میں لڑکی، فیصل آباد میں پانچ بچوں کے باپ نے زندگی ختم کرلی۔ قصور کے نواحی گاو¿ں وڈارہ میں لڑکی نے پسند کی شادی نہ ہونے پر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر زندگی ختم کرلی۔ (ش) گاو¿ں کے ایک لڑکے کے ساتھ شادی کرنا چاہتی تھی مگر گھر والے اس پر انکاری تھے۔ وقوعہ کے روز (ش) نے دلبرداشتہ ہو کر زہر کھا لیا۔ تھانہ مصطفیٰ آباد میں رابطہ کیا تو محرر تھانہ نے اس واقعہ کی لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس واقعہ کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ چک نمبر67گ۔ب کے اللہ دتہ جو پانچ بچوں کا باپ تھا اس کی بیوی گھریلو جھگڑے پر ناراض ہو کر میکے گئی ہوئی تھی اس نے بیوی کو بار بار منانے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہا دلبرداشتہ ہو کر پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

مزیدخبریں