لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سیشن جج لاہور طارق افتخار نے قتل کے مجرم عامر رضا کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دئیے۔ اسلام پورہ کے رہائشی عامر رضا کو 17جون کو کوٹ لکھپت جیل میں پھانسی دی جائے گی جبکہ ایک اور مجرم منظور کے ڈیتھ وارنٹ عارضی طور پر ملتوی کر دئیے گئے ہیں۔ منظور کو 17جون کو کوٹ لکھپت جیل میں پھانسی دی جانی تھی۔