اسلام آباد (آئی این پی) وزارت داخلہ نے ماہ مقدس کے احترام میں ایک ماہ کیلئے پھانسیوں پر عملدرآمد روکدیا‘ ماہ رمضان میں کسی بھی قیدی کو پھانسی نہیں دی جائیگی۔ نجی ٹی وی کے مطابق پہلے سے جاری ہونے والے ڈیتھ وارنٹ پر رمضان سے قبل یا بعد میں عمل درآمد کیا جائے گا۔