کرکٹ سنٹر کلب نے 18ویں توصیف ٹرافی چیمپئن شپ جیت لی

Jun 14, 2015

لاہور(نمائندہ سپورٹس /سپورٹس رپورٹر)کرکٹ سنٹر کلب نے کرکٹ سنٹر کو ماڈل ٹاﺅن گرینز کو 103رنز سے ہرا کر 18ویں توصیف ٹرافی کرکٹ چیمپئن شپ 49پوائنٹس حاصل کر کے جیت لی۔ کرکٹ سنٹر نے 39اووروں میں 232رنز بنائے ۔ کامران اکمل 76، عدنان اکمل 32رنز بنائے ۔ لقمان بٹ نے پانچ وکٹیں حاصل کیں ۔ماڈل ٹاﺅن گرینز کے کھلاڑی 33.3 اووروں میں 129رنز آﺅٹ ہو گئے ۔کامران اکمل اور لقمان بٹ کو مشترکہ مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔اس میچ میں کرکٹ سنٹر نے 18جبکہ ماڈل ٹاﺅن گرینز نے صر ف6پوائنٹس حاصل کئے ۔ کرکٹ سنٹر نے تین میچوں میں 2جیت ایک برابر کر کے 49، سٹیگ کلب نے تین میچوں میں ایک جیت ، ایک ہار اور برابر کرکے 35، علی گڑھ نے ایک جیت ایک ہار میں 22جبکہ ماڈل ٹاﺅن گرینز نے دونوں میچز ہا ر کر 12 پوائنٹس حاصل کئے ۔ چیمپئن شپ کا فیصلہ ہو جانے کے باعث ماڈل ٹاﺅن گرینز اور علی گڑھ کا میچ منسوخ کرنا پڑا۔

مزیدخبریں