اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی طلال چودھری نے کہا ہے کہ سی پیک پر کام کرنے کے لئے ہم پائوں بھی پکڑتے ہیں اور آن بورڈ بھی لیتے ہیں۔ پیر کو بلاول بھٹو کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو سنجیدہ سیاست کریں۔ ایسے بیانات سے لیڈر لائن بن سکتی ہے مگر وہ لیڈر نہیں بن سکتے۔