اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے وزیراعظم نواز شریف، ارکان پارلیمنٹ، وفاقی وزرائ، سیاسی رہنمائوں اور صحافیوں کو اپنی طرف سے آم اور کھجور کے تحفے بھجوائے ہیں۔ گزشتہ روز اخبار نویسوں سے بات چیت کے دوران خورشید شاہ نے استفسار کیا کہ آپ لوگوں کو آم اور کھجور مل گئی ہیں تو صحافیوں نے اس پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ خورشید شاہ نے کہاکہ اگر کسی کو نہیں ملے تو وہ میرے عملے کو بتا دے۔ ایک سوال پر خورشید شاہ نے بتایا کہ انہوں نے تمام سیاسی قائدین اور دوستوں کو اپنی روایت کے مطابق آم اور کھجوریں بھجوائی ہیں۔