الیکشن کمشن نے اپنی تنخواہ بحال، مراعات کی خود ہی منظوری دیکر اطلاع اے جی پی آر کو بھجوا دی

Jun 14, 2016

اسلام آباد(خبرنگار) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ارکان کی تنخواہوں اور مراعات کے معاملے پر سینیٹ کی خزانہ کمیٹی کی عبوری رپورٹ پیش کر دی گئی۔کمیٹی کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنی تنخواہوں اور مراعات کی خود ہی منظوری دے کر اطلاع اے جی پی آر کو بجھوادی ۔اے جی پی آر کی منظوری کے بغیر کوئی ادارہ خود ہی اپنی تنخواہیں کیسے مقرر کرسکتا ہے جبکہ اے جی پی آرنے بھی اس کا نوٹس نہیں لیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ انہوں نے رپورٹ پڑھی ہے، سارا الزام الیکشن کمیشن پر ڈالنا مناسب نہیں، اے جی پی آر کی بھی ذمہ داری تھی جو اس نے پوری نہیں کی۔ انہوں نے کمیٹی کے چیئرمین کو ہدایت کی کہ آئندہ ماہ کی 18 یا 19 تاریخ کو ہونے والے سیشن کے پہلے روز کمیٹی کی تفصیلی رپورٹ ایوان میں پیش کی جائے۔انہوںنے کہا کہ کمیٹی کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ دو دن میں رپورٹ مرتب کر کے ایوان میں پیش کر دی گئی۔ باقی کمیٹیاں بھی اسی طرح مقررہ مدت کے اندر کام کریں۔ سینیٹر بابر اعوان نے کہا کہ اس معاملے کو نیب کو بھجوایا جائے۔

مزیدخبریں