محمد علی کے جنازے میں اردگان سے امریکی انتظامیہ کے نامناسب رویہ کی قومی اسمبلی میں مذمت

Jun 14, 2016

اسلام آباد(صباح نیوز) قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس میں ترک صدر طیب اردگان کے ساتھ ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپیئن محمد علی کے جنازہ میں شرکت کے موقع پر امریکی انتظامیہ کے نامناسب طرز عمل کی مذمت اور امریکی رویے پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ امریکی انتظامیہ کی یہ مذمت حکمران جماعت کے رکن جسٹس ( ر) افتخار چیمہ کی جانب سے کی گئی ہے۔ انہوں نے بجٹ پر تقریر کرتے ہوئے قومی اسمبلی کی طرف سے ترک صدر طیب اردگان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ تمام ارکان نے ان کی حمایت کی۔

مزیدخبریں