ملتان (نوائے وقت رپورٹ) ملتان میں شرط لگا کر نہر میں کودنے والا لڑکا زندگی کی بازی ہار گیا۔ نجی ٹی وی نے ریسکیو ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ 14 سالہ لڑکے اور اسکے دوست میں 500 روپے کی شرط لگی تھی لڑکا نہر میں کودا لیکن زندگی کی بازی ہار گیا۔ عدنان کی نعش شیر شاہ نہر سے کئی گھنٹے بعد غوطہ خوروں نے نکالی۔
ملتان: 500 روپے کی شرط کیلئے لڑکے نے نہر میں کود کر جان گنوا دی
Jun 14, 2016