’’ہماری فلاح وبہبود کیلئے بھی فنڈز مختص کریں‘‘ خواجہ سرائوں کا بجٹ کیخلاف شدید احتجاج

لاہور(آئی این پی) خواجہ سرائوں کی تنظیم ساتھی فائونڈیشن نے بھی پنجاب کے بجٹ کو مسترد اور حکومت سے خواجہ سرائوں کی فلاح وبہبود کیلئے بھی فنڈز بھی مختص کر نے کا مطالبہ کر دیا۔ ساتھی فائونڈیشن کی جنرل سیکرٹری نیلی اور دیگر خواجہ سرائوں نے بجٹ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے بجٹ میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے خواجہ سرائوں کے مسائل کے حل کیلئے کسی قسم کی سکیم کا اعلان نہ کر کے ہمیں مایوس کر دیا جسکی وجہ سے ہم اس بجٹ کو مسترد کرتے ہیں ۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشر یف سے مطالبہ ہے کہ وہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں خواجہ سرائوں کے روزگار کیلئے ضرور کسی منصوبے کا اعلان کریں۔ 

ای پیپر دی نیشن