لاہور(نوائے وقت رپورٹ) بجٹ اجلاس کے دوران صوبائی وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا نے بجٹ تقریر کرتے ہوئے سپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو یاد ہوگا کہ پچھلے سال میں نے اپنی تقریر کا اختتام عام آدمی کیلئے ایک دعائیہ شعر پر کیا تھا ؎
امن ملے ترے بچوں کو اور انصاف ملے
چاندی جیسا دودھ ملے اور پانی صاف ملے
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ پنجاب حکومت اپنے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے اربوں روپے کی لاگت سے ’’پنجاب صاف پانی پروگرام‘‘ کا آغاز کرچکی ہے۔