کوئٹہ: کالعدم بی ایل اے کے 6 اہم کمانڈروں نے ہتھیار ڈال دیئے

Jun 14, 2016

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) کالعدم بی ایل اے کے 6 اہم کمانڈرز نے ایف سی کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔ تفصیلات کے مطابق ایف سی ہیڈ کوارٹر خاران ہتھیار ڈالنے کی تقریب میں کالعدم بی ایل اے کے 6 اہم کمانڈروں نے ہتھیار ڈال دیئے۔ ذرائع کے مطابق ہتھیار ڈالنے والے کمانڈرز متعدد کارروائیوں میں مطلوب تھے۔ ہتھیار ڈالنے والے کمانڈرز میں قیوم عرف ذاکر، علی دوست عرف طور خان، سعید عرف جاوید، حبیب اللہ عرف مزمل اور جاوید عرف چھوٹا شامل ہیں۔

مزیدخبریں