پتوکی: دیرینہ رنجش پر 2 گروپوں میں تصادم، تشدد سے یو سی چیئرمین جاں بحق

Jun 14, 2016

پتوکی (نمائندہ نوائے وقت) نواحی علاقے بھونکی میں 2 گروپوں میں تصادم، مخالفین کے تشدد سے یونین کونسل نمبر97 کا چیئرمین ملک لیاقت علی جاں بحق ہو گیا۔ پولیس تھانہ سرائے مغل نے موقع پر جا کر نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے نعش تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کر دی۔ واضح رہے مخالفین میں دیرینہ رنجش چلی آ رہی تھی۔ لواحقین نے اندراج مقدمہ کیلئے تھانہ سرائے مغل میں درخواست دیدی۔

مزیدخبریں