نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت، پاکستان بھارت کے بعد نیمبیا بھی بھی دوڑ میں شامل

Jun 14, 2016

نئی دہلی (آئی این پی) پاکسان اور بھارت کے ساتھ ساتھ یورینیم پیدا کرنیوالے دنیا کے چوتھے بڑے ملک نیمبیا کے بارے میں بھی خیال کیا جا رہا ہے کہ اس نے نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کی درخواست دیدی ہے۔ بھارت گروپ میں شامل ہونے کیلئے ارکان ممالک کی حمایت حاصل کرنے کیلئے سرتوڑ کوششیں کر رہا ہے۔ تاہم رکن ملک چین نے بھارت کی شمولیت کی کھل کر مخالفت کر دی ہے۔ گروپ میں شامل ہونے کیلئے تمام 48 رکن ممالک کی حمایت حاصل کرنا ضروری ہے۔ پاکستان کی جانب سے حمایت کے حصول کیلئے رابطے جاری ہیں تاہم اب تک اس حوالے سے نیمبیا کی درخواست کے متعلق معلومات کم منظر عام پر آئی ہیں۔ 48 رکنی گروپ 23 اور 24 جولائی کو سیئول میں اجلاس میں آنیوالی درخواستوں پر فیصلہ کرے گا۔ خیال رہے نیمبیا نے 1992ء سے ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلائو کے معاہدے این پی ٹی پر دستخط کر رکھے ہیں پاکستان اور بھارت نے تاحال اس معاہدے پر دستخط نہیں کئے۔

مزیدخبریں