لاہور(نامہ نگار+سٹاف رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسرلاہور نے رمضان المبارک میں رش کے اوقات میں ٹریفک کے بہائو کی بہتری اورانتظامات کا جائزہ لینے کیلئے شملہ پہاڑی ،لٹن روڈ،ہربنس پورہ ،مغلپورہ اور کینال روڈ کا وزٹ کیاانہوں نے ڈیوٹی میں غفلت لاپروائی کا مظاہرہ کرنے پر3وارڈنز کو شوکاز نوٹس جاری کردیا جبکہ شدید گرم موسم کے باوجود محنت ،لگن سے اچھی ڈیوٹی کرنے پر2وارڈنز کو نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ سی ٹی اونے کہا کہ ٹریفک پولیس نے گداگری کے خلاف جاری مہم کے دوران ابتک384بھکاریوںکو حراست میں لیتے ہوئے274خواتین اور کمسن بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا جبکہ110پیشہ وربھکاریوں کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرادیئے ۔ اس سلسلہ میں انہوں نے تما م ڈی ایس پیز کو خصوصی ہدایت کی کہ رمضان المبارک میں رش کے دوران اپنی نگرانی میںسڑکوں ،چوراہوںکے گردونواح میں گداگروں اور پیشہ وربھکاریوں کیخلاف موثر کاروائی کرتے ہوئے انہیں ضلعی پولیس کے حوالے کریں۔جرائم پیشہ عناصر گداگروں کے روپ میں شہریوں کی جان ومال کے دشمن ہیںجبکہ سگنلز پر بھیک ما نگنے والوں کی وجہ سے اکثر ٹریفک پرابلم بھی پیدا ہوتی ہے۔