”اسلام امن کا گہوارہ اور سلامتی کا دین ہے، انتشار پھیلانے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں“

لاہو ر(خصوصی نامہ نگار) اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے، عالمی انتشار پسندی کو اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ منسوب کرنا انتہائی قابل مذمت ہے۔ عالمی سازش کے تحت اسلام کو بدنام کرنے کی سازش رچی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہل حدیث پاکستان کے رہنما مولانا عبدالوہاب روپڑی، مولانا شکیل الرحمن ناصر، مولانا شاہد محمود جانباز و دیگر نے امریکہ نائٹ کلب پر حملے کا الزام مسلمانوں پر لگائے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن کا گہوارہ اور سلامتی کا دین ہے پوری دنیا میں انارکی اور انتشار پھیلانے والوں کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ دہشت گردی کے نام پر دین اسلام اور اس کے پیروکاروں کو بدنام کرنے کی کوشش کی ناپاک سازش کی جا رہی ہے۔ کسی بھی سانحہ کا الزام مسلمانوں پر لگانے والوں کو کشمیر، فلسطین، برما میں ہونیوالی درندگی نظر کیوں نہیں آتی۔

ای پیپر دی نیشن