لاہور(خصوصی رپورٹر)مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدروممبرقومی اسمبلی محمدپرویزملک وجنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیرنے کہا ہے کہ نیابجٹ پنجاب کی پائیدارترقی وخوشحالی کا ضامن ہے،بجٹ میں عوام کی فلاح و بہبود کےلئے شاندارپروگرام رکھے گئے ہیں، راہداری منصوبوں سے 7لاکھ افرادکوروزگارکے مواقع پیداہوں گے۔ان خیالات کااظہارانہو ں نے گذشتہ روز بجٹ پراپنے ردعمل میں کیا۔انہوں نے مزیدکہا کہ بجٹ میں تعلیم،صحت،زراعت اورصاف پانی کے منصوبوں کو اولین ترجیح دی گئی ہے اور عوامی فلاح و بہبود کو مقدم رکھاگیاہے، تین میگاپراجیکٹس (انرجی،صحت،تعلیم)کےلئے خطیررقم رکھی گئی ہے جس سے ملک میں بے روزگاری کے خاتمہ میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ نئے بجٹ سے عام آدمی پرکوئی بوجھ نہیں ڈالاگیا،انہوں نے کہا کہ کسانوں کےلئے اربوں روپے کے پیکج کے ساتھ ساتھ کھادوں کی قیمتوں میں کمی کرکے کسانوں کو ریلیف دیاہے۔
پنجاب بجٹ صوبہ کی پائیدار ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے :پرویز خٹک ، عمران نذیر
Jun 14, 2016