کراچی تباہی سے بچ گیا‘ طالبان کمانڈر کی بم فیکٹری سے بھاری گولہ بارود برآمد

کراچی (نوائے وقت رپورٹ+ صباح نیوز) منگھو پیر میں دہشت گردوںکی موجودگی پر سرچ آپریشن کے دوران 35 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ بھاری تعداد میں کلاشنکوف، بارودی مواد، دستی بم، آوان بم و دیگر سامان برآمد بم بنانے کی فیکٹری بھی پکڑی گئی جہاںسے 2دہشت گردوںکوگرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق منگھوپیرکے علاقے پیر محمد گوٹھ سلطان آباد میں پولیس کی بھاری نفری نے داخلی اورخارجی راستوںکورکاوٹیں لگاکرسیل کر دیا اورکسی بھی شخص کو علاقے سے باہر یا اندر جانے کی اجازت نہیں تھی۔ پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے جرائم پیشہ دہشت گردوںکے ٹھکانوں اورگھرگھرتلاشی کے دوران 35 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا جبکہ آپریشن کے دوران طالبان کمانڈر احسان اللہ محسود کے ٹھکانے پر چھاپہ مارکر بم بنانے کی فیکٹری بھی پکڑی گئی۔ ایس ایس پی ویسٹ پیر محمد شاہ نے بتایا کمانڈر احسان اللہ محسود کے ٹھکانے سے 4 ایس ایم جیز‘ 2 رائفلز‘ 3 پستول‘ 48 سو گولیاں‘ 6 راکٹ لانچرز 8ہینڈ گرنیڈ‘ 5 بم‘ 10کلو نٹ بولٹ 40کلو دھماکہ خیز مواد اور 20کلو چرس برآمد کرکے 2 دہشت گردوںکو بھی حراست میں لے لیاگیا جو بم بنانے کے ماہر بتائے جاتے ہیں۔ پولیس کے مطابق دہشتگرد عید پر بڑی کارروائی کرنا چاہتے تھے۔

ای پیپر دی نیشن