لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب کے ذمے قرضوں میں 75.1 ارب روپے اضافہ ہو گیا ہے۔ پنجاب کے آئندہ مالی سال 2016-17ء کے بجٹ دستاویز میں انکشاف ہوا ہے کہ پنجاب کے ذمے قرضے کا مجموعی حجم 533.1 ارب روپے تک پہنچ گیا جس کا 30 جون 2015ء تک 458 ارب روپے تھا۔ اس وقت مجموعی قرضے میں بیرونی قرضوں کا حجم 516 ارب روپے اور مقامی قرضوں کا حجم 17.1 ارب روپے ہے۔ کل قرضوں میں بیرونی قرضوں کا تناسب 96.8 فیصد جبکہ مقامی قرضوں کا تناسب 3.2 فیصد ہے۔