سندھ ہائیکورٹ نے ایان علی کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کے کیس میں وفاقی سیکریٹری داخلہ کو وارننگ دے دی

Jun 14, 2016 | 19:57

ویب ڈیسک

سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت میں وفاقی سیکریٹری داخلہ عارف احمد خان اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل سلمان طالب الدین پیش ہوئے۔ عدالت نے سیکریٹری داخلہ پر برہمی کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم پر ایان علی کا نام ای سی ایل سے کیوں نہیں نکالا گیا۔ سیکریٹری داخلہ نے جواب دیا کہ عدالتی حکم پر عملدرآمد ہو رہا ہے۔ ایان علی کا نام جلد ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کرائیں یا پھر حکم امتناع کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کریں ورنہ توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی۔ عدالت نے کیس کی سماعت پندرہ جون تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں