ترجمان مسلم لیگ ن کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے کارکنوں کو پندرہ جون کوجوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد آنے سے روک دیا۔ نون لیگی کارکن جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے موقع پر وزیراعظم سے اظہاریکجہتی کیلیے آنا چاہتے تھے۔ وزیراعظم کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ کارکن انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ ادھرجمعرات کو وزیراعظم کی جے آئی ٹی میں پیشی کے حوالے سے لیگی رہنما حنیف عباسی اور مئیر اسلام آباد شیخ عنصرعزیز نے جوڈیشل اکیڈمی کا دورہ کیا اورانتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پرانہوں نے جوڈیشل اکیڈمی جانے والی مرکزی سڑک کی صفائی اور اسے درست کرنے کی ہدایت کی۔ جوڈیشل اکیڈمی کے اطراف میں وزیراعظم کے حق میں بینرز بھی آویزاں کر دیے گئے ہیں۔ دوسری جانب جوڈیشل اکیڈمی میں ایڈیشنل ڈی جی واجد ضیا کی زیرصدارت جے آئی ٹی کا چھتیسواں اجلاس ہوا۔ جے آئی ٹی نے سابق وزیرداخلہ رحمان ملک کو طلب کر رکھا تھا تاہم بیرون ملک ہونے کے باعث رحمان ملک نے پیشی کیلیے نئی تاریخ کی استدعا کردی۔