اسلام آباد (صباح نیوز) چیئرمین قائمہ کمیٹی سینیٹر حافظ حمد اللہ کے زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں چاند دیکھنے اور حج انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں بلایا جا رہا ہے جس میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کا نمائندہ بھی بیٹھے گا۔ کمیٹی نے سعودی عرب کے ساتھ روزہ اور عید کو منسلک کرنے کی وزارت مذہبی امور کی تجویز یہ کہتے ہوئے مسترد کر دی ۔ اس سے خلیجی ممالک کے اختلافات کی وجہ سے پیچیدگیاں آئیں گی۔ اجلاس میں عازمین حج میں سے تین بار ناکام رہنے والوں کیلئے 10 فیصد کوٹہ مقرر کرنے کی سفارش کی گئی۔ اسی طرح کمیٹی میں رواں سال کے حج کے بعد تمام نئے اور پرانے ٹور آپریٹرز کو ایک پیمانے سے گزارنے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔
روزہ، سعودی عرب کیساتھ کرنے کی تجویز، عید کا چاند پشاور میں دیکھنے کا اعلان
Jun 14, 2017