نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارت کی مودی سرکار نے لاہور دہلی دوستی بس سروس کو جی ایس ٹی سے مستثنیٰ قرار دیدیا، کلکتہ ڈھاکہ بس سروس پر بھی یہ ٹیکس عائد نہیں ہو گا۔ اس امر کا فیصلہ بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی سربراہی میں جی ایس ٹی کونسل کے نئی دہلی میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، فیصلے کے تحت دوستی بسوں کیلئے بھارت کی حدود کے اندر سپیئر پارٹس پٹرول، ڈیزل کی خریداری، بس کی ٹکٹوں پر مرکزی اور ریاستی حکومتیں جنرل سیلز ٹیکس یا لیوی عائد نہیں کریں گی، کونسل نے بھارت میں اچار، سرسوں کے تیل سمیت 66 اشیاء پر جی ایس ٹی کی شرح بھی کم کر دی۔