’’دعا کریں‘‘ نوازشریف نے کل پیشی پر کارکنوں کو جوڈیشل اکیڈمی آنے سے روک دیا

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم نواز شریف نے مسلم لیگی کارکنوں کو جوڈیشل اکیڈمی آنے سے روک دیا ہے۔ اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا ہے مجھے اپنی دعائوں میں یاد رکھیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی کے مطابق وزیراعظم جمعرات کو فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں ہونے والے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونگے۔ جہاں وہ کمیٹی کو اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔ اس موقع پر لیگی کارکنان کی بڑی تعداد نے وزیراعظم سے اظہار یکجہتی کے لئے جوڈیشل اکیڈمی آنے کا اعلان کر رکھا ہے جس پر وزیراعظم کی جانب سے یہ بیان آیا ہے کہ مسلم لیگی کارکنان 15 جون کو جوڈیشل اکیڈمی کی طرف نہ آئیں۔ اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ لیگی کارکن پارٹی کا عظیم سرمایہ ہیں ان کے جذبات کی قدر کرتے ہیں۔کارکن مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ انشاء اللہ سرخرو ہونگے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...