ڈکیتی و اقدام قتل کےس میں دوگواہوں کے بیان قلمبند کر دئےے گئے

راولپنڈی(نوائے وقت رپورٹ ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں مےں مختلف کےسوں کی سماعت ہوئی خصوصی عدالت کے جج اصغر خان نے بلدےاتی الےکشن کے روز تھانہ صدر بےرونی کے علاقے دھمےال مےں مسلم لےگ ق کے مرکزی رہنماءمحمد بشارت راجہ کے بھانجے راجہ شعےب اقبال کے قتل کےس مےں ملزمان اخلاق محمود وغےرہ کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے20 جون تک ملتوی کردی عدالت کو بتایا گیا کہ مقدمے کا ریکارڈہائےکورٹ مےں ہے خصوصی عدالت نے تھانہ روات کے ڈکیتی و اقدام قتل کےس ملزمان شہادت علی وغیرہ میں دوگواہوں کے بیان قلمبند کرکے سماعت 23جون تک ملتوی کر دی تھانہ صدر چکوال کے قتل ، اقدام قتل اور دہشت گردی کےس مےںملزمان محمد حسین کی سماعت کے دوران اےک گواہ کا بیان قلمبند کرکے سماعت 23جون تک ملتوی کردی تھانہ روات کے اغواءبرائے تاوان کےس مےں ملزمان محمدعلی کی سماعت مےںاےک گواہ کا بیان قلمبند کرکے سماعت 20جون،تھانہ رتہ امرال کے قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کےس مےں ملزمان انس قیوم وغیرہ کی سماعت 19جون، سی ٹی ڈی کے بارودی مواد برآمدگی کےس ملزم علیم خان میں اےک گواہ کا بیان قلمبند کرکے سماعت 19جون ، تھانہ سول لائن کے نجی سکول کے پرنسپل مفتی عمران قتل کےس مےں ملزمان محمد علی بلال وغیرہ کی سماعت19جون تک ملتوی کردی خصوصی عدالت نے سی ٹی ڈی کےس مےںملزمان عبدالحسیب عرف عمر فاروق اور احمد رضوان عرف خالد کے مقدمات کی سماعت چالان کی عدم تےاری کے باعث دس ےوم کا التواءدے دےا سماعت 22جون تک ملتوی ہوگئی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج آصف مجید اعوان نے تھانہ واہ کے اغواءبرائے تاوان کےس مےں ملزمان سہیل احمد کی سماعت 21جون، تھانہ صدر اٹک کے پولیس مقابلہ کےس مےں ملزم طالب حسین کی سماعت 20جون، تھانہ موگاہ کے پولیس مقابلہ کےس مےں ملزمان اعتزاز خلیل عرف گلو کی سماعت 6جولائی تک ملتوی کر کے گواہوں کو طلب کرلےاسی ٹی ڈی کےس مےں ملزم آصف مجتبیٰ کی سماعت 22جون،بارودی مواد برآمدگی کےس مےں ملزم حسین کی سماعت 4جولائی اور ملزم عدنان کی سماعت 4جولائی تک ملتوی کر دی تھانہ کہوٹہ کے مذہبی منافرت کو ہوا دےنے کے کےس مےں ملزم شاہین طالبانی کی سماعت 3جولائی تک ملتوی کردی

ای پیپر دی نیشن