دو دکانداروں کے درمےان جھگڑے مےں تےسرا دکاندار گولی لگنے سے جاں بحق

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ کےنٹ کے علاقے بےنک روڈ پر واقع سنگا پور پلازہ مےں دو دکانداروں کے درمےان جھگڑے مےں تےسرا نوجوان دکاندار گولی لگنے سے جاں بحق ہوگےا اس المناک واقعہ کی اطلاع مقتول کے خاندان کے افراد پر بجلی بن کر گری جو دھاڑےں مارتے ڈسٹرکٹ ہےڈ کوارٹرز ہسپتال پہنچ گئے سنگاپور پلازہ موبائل فون ٹرےڈرزےونےن کے صدر منےر بےگ نے بتاےا کہ پلازے کے تاجر روزانہ مستحق افراد کےلئے بےنک روڈ پر افطاری کا بندوبست کرتے ہےں گزشتہ شام جب افطاری کا سامان لگانے کےلئے سڑک پر صفےں لگائی جا رہی تھےں تو اچانک پلازے کی دکان کا ہی حسن اپنے موٹر سائےکل پر سوار صفوں سے گذر گےا جسے اےسا کرنے سے روکا گےا تو اس کی دوسرے تاجرعمران شےخ سے تلخ کلامی ہوگئی جو سنگا پور پلازہ موبائل فون ےونےن کے جنرل سےکرٹری شےخ عثمان کا چھوٹا بھائی ہے حسن افطاری کے بعد رات کو سنگاپور پلازہ مےں عمران شےخ کی موبائل شاپ پر اپنے ساتھےوں سمےت آگےا اس دوران دونوں گروپوں مےں ہاتھا پائی ہو رہی تھی کہ شےخ عمران نے پستول سے چھت کی جانب گولی چلادی اس دوران سےکنڈ فلور پر موبائل فون شاپ کا مالک ملک وقاص عرف وکی ولد ملک ظہور احمد اعوان نےچے آےا جس کی گردن پر گولی لگی جس سے وہ جاں بحق ہوگےا مقتول نوجوان تاجر سےنئر صحافی امجد بھٹی کا ماموں زاد بھائی تھا مقتول کی شادی انگلےنڈ مےں ہوئی تھی جس کی ابھی رخصتی باقی تھی جبکہ اس کے گھر کے کچھ افراد برطانےہ مےں ہےں اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی اےس پی کےنٹ سرکل راجہ طےفور اخترپولےس نفری سمےت وہاں پہنچ گئے پولےس نے مقتول کے بھائی علی رضا کی مدعےت مےں زےر دفعہ302 مقدمہ درج کرلےا ہے ملزم کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارے جا رہے ہےں مقتول ملک وقاص عرف وکی کا جنازہ بروز بدھ بعد از نماز ظہر ان کی رہائشگاہ گلی اقبال ہوٹل سے اٹھاےا جائے گا نماز جنازہ ہارلے سٹرےٹ مےں ادا کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن