ملتان (آئی این پی) پل شیدی لعل میں زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے ایک مزدور جاںبحق جبکہ 3زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ منگل کو ملتان کے علا قے پل شیدی لعل میں زیر تعمیر مکان کی چھت گر گئی۔ ملبے تلے دبنے سے چار مزدورزخمی ہوگئے ،ہسپتال منتقلی کے دوران ایک دم توڑ گیا۔
ملتان: زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے ایک مزدور جاں بحق، 3 زخمی
Jun 14, 2017