جیلوں میں سی سی ٹی وی کیمرے، سکیننگ مشین، واک تھرو گیٹ ویڈیو لنک اور جیمرز لگانے کا معاہدہ

لاہور(نامہ نگار) محکمہ جیل خانہ جات اورنیشنل ریڈیو ٹیلی کمیونیکیشن کے درمیان تمام جیلوں میںسی سی ٹی وی کیمرے ،سکینگ مشین ، واک تھرو گیٹ ، میٹل ڈیٹکٹر ، وائرلیس کمیونیکیشن سسٹم ، ویڈیو لنک اور جیمرز لگانے کے لئے معاہدہ ہوا ہے ۔جس میں پنجا ب انفا ر میشن ٹیکنا لو جی بو رڈ بطور انسپکشن اور ما نیٹرنگ شامل ہے۔ جس سے نہ صرف جیلوں کی سیکیورٹی بہتر ہو گی بلکہ جیلوں کی موثر مانیٹرنگ کی جا سکے گی اور اسی طرح ویڈیو لنک کی مدد سے ملزمان کو جیل کے اندر سے انسداد دہشت گردی عدالت سے ٹرائل کرایا جا سکے گا۔

ای پیپر دی نیشن