موسم گرم ہو تے ہی کپتان نے نتھیاگلی میں پھر ڈیرے ڈال لیے

Jun 14, 2017 | 13:55

ویب ڈیسک

 چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ایک بار پھر بیک فٹ پر چلے گئے ہیں۔اسلام آباد کا موسم بہت گرم ہے اور ایسے میں چیئرمین تحریک انصاف نے نتھیاگلی میں ڈیرے ڈال لیے ہیں.یہاں کاموسم ایسا بھایا کہ پارٹی سرگرمیاں بھی یہیں شروع کردیں۔شوکت خانم فنڈ ریزنگ اور وزیر اعظم کی جے آئی ٹی میں پیشی کے حوالے سے اجلاس بلایا.رہنماوں سے ملاقاتیں کیں، فردوس عاشق اعوان اور نذر گوندل کی پی ٹی آئی شمولیت کا اعلان بھی نتھیا گلی میں ہوا۔اس سے پہلے رمضان المبار ک کے آغازمیں عمران خان نتھیاگلی گئے تھے.اسلام آباد کاموسم بہتر ہوا تو وفاقی دارالحکومت واپس آگئے لیکن جیسے ہی گرمی بڑھی کپتان ایک بار پھر نتھیا گلی پہنچ گئے.اب کی بار سیاسی سرگرمی نہ ملی تو کپتان نے وقت گزارنے کے لیے لوڈو کھیلنا شروع کر دی۔کرکٹ اور سیاست کے میدان میں چوکے چھکے مارنے والے سابق کپتان عمران خان نے لوڈو میں بھی چوکے چھکے لگا کر خوب مزے لیے۔

مزیدخبریں