پاکستان تحریک انصاف نے اعلیٰ عدلیہ اورپانامہ کیس کی تحقیقات کیلئے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کیخلاف مہم پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی .درخواست میں مو¿قف اختیار کیا گیا ہے کہ توہین آمیز مہم وزیراعظم اور اسحاق ڈار کی ایماء پر جاری ہے.دونوں کو فریق بنایا جائے.عدلیہ، جے آئی ٹی اور عدالتی عملے کیخلاف جاری مہم روکنے کا حکم دیا جائے۔ پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مو¿قف اختیار کیا گیا ہے کہ آصف کرمانی وزیراعظم کی ایماء پر جے آئی ٹی کیخلاف بیان بازی کررہے ہیں.ججز عدالتی عملے اور جے ا?ئی ٹی کیخلاف منظم مہم وزیراعظم اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ایماء پر چلائی جارہی ہے۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ حسن اور حسین نواز کی پیشیوں پر لیگی وزراء نے جے آئی ٹی کو ٹارگٹ کیا، برسر اقتدار خاندان کو نشانہ بنانے کا تاثر دیا جارہا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدلیہ، جے آئی ٹی اور عدالتی عملے کیخلاف جاری مہم روکنے کا حکم دیا جائے اور عدالت آرٹیکل 190 کے تحت تمام اداروں کو عدالتی احکامات پر عملدر آمد کا حکم دیا جائے۔درخواست میں وزیراعظم اور اسحاق ڈار کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست کے ساتھ لیگی رہنماو¿ں کے بیانات کی ویڈیوز اور متن بھی جمع کرائے گئے ہیں.