اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) موبائل فون کمپنیوں نے 15روز کیلئے موبائل کارڈز پر ٹیکس ختم کردیا ہے اور 100 روپے کے موبائل کارڈ پر 100 روپے کے لوڈ کا اعلان کیا ہے۔ گزشتہ رات 12 بجے کے بعد صارفین کو 100 روپے کے کارڈ پر پورے سو روپے ملنا شروع ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر صارفین کو 15 روز کیلئے ریلیف دیا جائے گا۔ ذرائع ایف بی آر کے مطابق 100 روپے والے کارڈ پر ٹیکس کٹوتی کے بعد 64 روپے 28 پیسے ملا کرتے تھے۔ پندرہ دن بعد نیا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ایف بی آر موبائل فون کمپنیوں سے سو روپے کے لوڈ پر 12.5 فیصد ٹیکس کٹوتی کرتا ہے۔ سو روپے کے لوڈ پر صوبائی حکومتیں خدمات پر سیلز ٹیکس کی مد میں 19.5 فیصد تک ٹیکس لیتی ہیں۔ موبائل کمپنیاں سو روپے کے لوڈ پر صارفین سے 10 فیصد سروسز ٹیکس کی مد میں لیتی ہیں۔ موبائل فون کمپنیز سالانہ ٹیکس کی مد میں صارفین سے تقریباً 35 ارب روپے وصول کرتی ہیں۔
100 کا بیلنس