شریف فیملی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے 3 رکنی کابینہ کمیٹی کو ارسال

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وفاقی وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے اہلخانہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے تین رکنی کابینہ کمیٹی کو ارسال کر دیا۔ تین رکنی کابینہ کمیٹی میں وزیرداخلہ، وزیرخزانہ اور وزیر قانون شامل ہیں۔ نگران وفاقی وزیر داخلہ اعظم خان نے شریف خاندان کے نام کابینہ کمیٹی کو ارسال کرنے کی تصدیق کر دی۔ انہوں نے کہا ہے کہ نیب کی جانب سے سفارش کردہ نام کمیٹی اجلاس میں زیر غور لائیں گے۔ کمیٹی کا اجلاس بلانے کے کا فےصلہ وزرا ءکی دستیابی کو پےش نظر رکھ کر کےا جائے گا۔ اگر وزراءدستیاب ہوئے تو اجلاس فوری ہو گا بصورت دےگر عید کے بعد اجلاس ہو گا۔
شریف/ ای سی ایل

ای پیپر دی نیشن