لاہور(خصوصی رپورٹر+اپنے نامہ نگار سے)سابق چیف جسٹس افتخار محمدچوہدری نے لاہور کے حلقہ این اے 131 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کر تے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ عمران خان نے نکاح کے بغیرٹریسا سیتا وائٹ کےساتھ تعلقات قائم رکھے جس سے عمران خان کی ایک بیٹی ہے،جس کا انہوں نے کاغذات نامزدگی میں ذکر نہیں کیا لہٰذا وہ صادق اورامین نہیں رہےاس لئے این اے131سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی معاشرے میں نکاح کے بغیرتعلقات بدکاری کے زمرے میں آتے ہیں۔ 400 صفحات پر مشتمل درخواست میں موقف اپنایاگیاہے کہ عمران خان کی ایک بیٹی ٹیریان بھی ہے جس کا انہوں نے کاغذات نامزدگی میں ذکر نہیں کیا لہٰذا وہ صادق اورامین نہیں رہے۔
”ٹیریان کا معاملہ“ جسٹس (ر) افتخار چودھری نے این اے 131 سے عمران کے کاغذات چیلنج کر دیئے
Jun 14, 2018