پنجاب: مسلم لیگ ن کو این اے کی110، پی ٹی آئی69، پی پی پی کو 53 نشستیں ملنے کی توقع

لاہور (مبشر حسن/ دی نیشن رپورٹ) اگر تین بڑی سیاسی جماعتیں مسلم لیگ (ن)، پی پی پی اور پی ٹی ٰآئی کی خواتین کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے ترجیحی فہرستوں پر نظر ڈالی جائے تو اشارہ ملتا ہے کہ مذکورہ تینوں پارٹیاں پنجاب میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی کتنی نشستیں جیتنے کی توقع کرتی ہیں۔ قانونی تقاضا کے مطابق مذکورہ فہرستیں الیکشن کمشن کو دی گئی ہیں۔ مسلم لیگ (ن) پنجاب میں قومی اسمبلی کی 110، پی ٹی آئی 69، پیپلزپارٹی 53 نشستیں حاصل کرنے کی توقع کر رہی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کو پنجاب اسمبلی کی 243، پی ٹی آئی 297 جب کہ پیپلزپارٹی کو67 سیٹوں پر کامیابی کی امید ہے۔
توقع

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...