باجوڑ(آئی این پی) باجوڑ میں خفیہ اداروں اور ایف سی جوانوں نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو باجوڑ میں خفیہ اداروں اورایف سی کے جوانوںنے تحصیل ماموند کے گاؤں گبری میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران اسلحے کی بڑی کھیپ برآمد کر لی ہے۔ذرائع ایف سی کے مطابق خفیہ کارروائی میں راکٹ لانچر، ریموٹ کنٹرول بم، دستی بم، بم بنانے کا سامان اور بڑی مقدار میں کارتوس اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ایف سی کے مطابق اسلحہ تخریب کاری میں استعمال ہونا تھا۔ پکڑے گئے ریموٹ کنٹرول بم کو موقعہ پر ناکارہ بنادیئے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس موقع پر کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ۔تاہم سکیورٹی فورسز نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے اپنی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔