روس کا شہر کازان مسلمان فٹبال شائقین کیلئے بہترین جگہ، حلال کھانا بھی دستیاب

ملتان(سپورٹس ڈیسک) روس کا شہر کازان مسلمان فٹبال شائقین کیلئے بہترین جگہ ہے، ورلڈ کپ کے میچ دیکھنے جانے والوں کو یہاں نہ صرف حلال کھانا دستیاب ہے بلکہ عبادت کی جگہ بھی آسانی سے مل جائے گی۔روس میں جہاں فٹبال ورلڈ کپ کا میلہ سج گیا ہے وہاں روسی شہر کازان مسلمانوں کیلئے بہترین مقام ہے۔ یہاں مختلف مذاہب اور ثقافتیں موجود ہیں۔ میگا ایونٹ کے میچ دیکھنے روس جانے والے مسلم شائقین کو یہاں روزے کی حالت میں مشکل کا سامنا نہیں ہو گا، کسی بھی ریسٹورنٹ میں با آسانی حلال کھانا دستیاب ہے۔عبادت کیلئے بھی شہر میں کئی مساجد موجود ہیں، مسلمان فٹبال لورز بغیر روک ٹوک اپنی نمازیں اور دیگر عبادات کی ادائیگی کر سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن