ملیر کالونی ایچ ایریامیں پانی گذشتہ بیس روز سے نایاب ہے ۔ٹینکر اورکین مافیامین لائنوں سے پانی چوری کر کے بیچ رہے ہیںاور مکین پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ملیر ٹنکی سے پانی کی سپلائی معطل ہے ۔سیوریج کا پانی لائن کے ساتھ مل کر آتا رہا ہے۔بیس روزقبل تک گندہ پانی سپلائی ہوتا رہا اُس کے بعد وہ بھی بند ہوگیا ۔ملیر ٹنکی پر واقع ہارپھول والوں نے لائنوں سے جعلی کنکشن لئے ہوئے ہیں ۔لائن جگہ جگہ سے چوک ہے ،رساو¿ کے سبب اَسی گیلن پانی ضائع ہوتا ہے ۔جبکہ مکینوں کو محض بیس گیلن میسر آتا ہے ۔لائنوں کی مرمت پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی،سابق ناظم مصطفی کمال نے ڈیڑھ اَرب روپے کی لاگت سے پانی کی لائن ڈالی تھی وہ محض کمیشن کھانے کاسبب ثابت ہوئی۔ کروڑوں روپیہ جیبو ں میں چلا گیا پانی کی قلت برقرارہے۔ڈمپر مافیانے کچرے کی جگہ کھودکر گہراگڑھا بنا دیا اور پانی کی لائنیں توڑدی اَب شہری کربلاکے مکین بنے ہوئے ہیں ۔اہل محلہ واٹر کمیشن کے چیئر مین جسٹس مسلم ہانی سے اپیل کرتے ہیں کہ ملیر میں پانی کی سپلائی بحال کی جائے ۔( سیدحامدحسین ۔ملیر کالونی، کراچی )