فواد چوہدری صاحب شہباز شریف نے کارکردگی پر سوال پوچھے ،آپ سے لوٹا نوازی کو نہیں کہا: ترجمان ن لیگ

Jun 14, 2018

لاہور( این این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فواد چوہدری صاحب شہباز شریف نے کارکردگی پر سوال پوچھے ہیں،آپ سے لوٹا نوازی کو نہیں کہا، کئی ہسپتالوں، یونیورسٹیوں اور سکولوں کے ذکر کی بجائے صرف ایک بھی نئے ہسپتال، ہونیورسٹی اورسکول کا نام ہی بتادیں۔مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری کے بیان پر اپنے رد عمل میں کہا کہ عمران خان دوسروں کے بنائے ہوئے منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں نہ لگائیں۔ کرپشن کے خاتمے کے حوالے سے پی ٹی آئی کی سب سے بڑی کارکردگی 90دن میں احتساب کمیشن کو تالا لگا نا ہے۔ پورے پاکستان کے لیے عمران خان نے جو بجلی پیدا کرنی تھی اس کی وضاحت کریں۔ترجمان مسلم لیگ (ن) نے مزید کہا کہ شہباز شریف نے 14یونیورسٹیاں، 200کالجز، 8ہزارکلومیٹر کی دیہاتی علاقوں کی سڑکیں اور 5300میگا واٹ بجلی کے منصوبے لگائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فواد صاحب لوٹا نوازی کرتے وقت اپنے رہنما کی جھوٹ، بہتان، انتشار اور الزام تراشی کی اصل کارکردگی بتائیں۔

مزیدخبریں